ممبئی (اے ایف پی) بھارتی ہیروں کے تاجر کے وکیل نے گزشتہ روز بتایا کہ مبینہ بینک فراڈ کے ایک کیس کے سلسلے میں میہول چوکسی کو بلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میہول چوکسی اور اس کا بھتیجا نیرو مودی 2018میں بھارت سے فرار ہوئے تھے اور ان پراثاثوں کے لحاظ سے ملک کے دوسرے سب سے بڑےسرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے ایک ارب80کروڑ کے فراڈ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔یہ کیس متعدد بینک اسکینڈلز میں سے ایک ہے جس نے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت میں عوامی غم و غصے کو جنم دیا۔