• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں فائرنگ سے خاتون زخمی، شہریوں کا ملزم کو پکڑ کر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر 6جلیبی چوک کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے 35سالہ رابعہ زوجہ زاہد شدید زخمی ہوگئی ،موقع پرپر موجود شہریوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا،زخمی خاتون کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، شہریوں نے ملزم کوپولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم کا نام بابرولد جمشیرمعلوم ہوا ہے، زخمی خاتون اورگرفتارملزم گزشتہ تین برس سے ایک ہی فیکٹری میں ملازمت کر رہے ہیں اور ملزم بابرکا رابعہ کے گھرآنا جانا تھا ، فائرنگ کا واقعہ تلخ کلامی کے دوران پیش آیا،گرفتار ملزم سے برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید