کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں پولیس کلنگ کے واقعات بڑھنے لگے،تفصیلات کے مطابق، یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے قریب اتوار کو مسلح ملزمان نے رئیل اسٹیٹ کی دکان میں گھس کر پولیس اہلکارشہریار علی ولد اقبال احمد پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ پیٹ میں گولی لگنے سےشدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات تھا،زخمی حالت میں شہید پولیس اہلکار نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے،یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے یا ذاتی دشمنی کا ہے ۔