کراچی ( اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، ترجمان کے مطابق عید کے دوران جانوروں کے ساتھ تقریباً 25ہزار ٹن بھالومٹی بھی شہر کے مختلف مقامات پر لائی جاتی ہے اور سالڈ ویسٹ کا عملہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ بھالومٹی بھی اٹھاتا ہے جو لینڈ فل سائٹ پہنچائی جاتی ہے،اس سال آلائش اور کچرا الگ الگ اٹھانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہےاور بھالومٹی کوشہر کے مختلف مقامات سے اٹھانے کے بعدجی ٹی ایس پر محفوظ کیا جائے گا۔