کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے احکامات پر کراچی میں قائم متعدد علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی اداروں نے ختم کر دیا اور متعدد افراد کو گوفتار کر لیا گیا جبکہ کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئیں بڑی کارروائی سہراب گوٹھ پر ہوئی جبکہ پیپلز چورنگی ،گرومندر، یونیورسٹی روڈ، گلبرگ ، قلندریہ چوک ، نارتھ ناظم آباد کے متعدد علاقوں میں ان منڈیوں کو ختم کیا گیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو گیا ،دریں اثناءکمشنر کراچی کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو ملیر ایکسپریس وے پر شجر کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات نجم الدین سہتو ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود احمد بھٹو، انجینئر جاوید مہر ،کاٹی کے صدر جنید تقی اور دیگر افسران شریک ہوئے، کمشنر کراچی نے محکمہ جنگلات کی تجاویزپر ڈپٹی کمشنر کو رنگی کو ہدایات دیں اور فیصلہ کیا کہ شاہراہ پر ابتدائی مرحلے پر آج سے 5کلو میٹر پر شجر کاری کا آغاز کر دیا جائے۔