کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس، کراچی ریجن کے صدر رسول قاضی سمیت دیگر رہنماؤں نے اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کب تک اس لاوارث شہر کے مکینوں کو قاتل گاڑیاں کچلتی رہیں گی،شہری انتظامیہ اور نہ ہی صوبائی حکومت حرکت میں آتی ہے جو کہ بے حد افسوس ناک عمل ہے۔