• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں منشیات نہیں لے رہا ہوں، ایلون مسک کی امریکی اخبار رپورٹ کی تردید

واشنگٹن (اے ایف پی) ایلون مسک نے اس رپورٹ کی تردید کی ہےکہ انہوں نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران کیٹامائن اور دیگر سکون آور دواؤں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا۔نیویارک ٹائمز نےگزشتہ ہفتےاطلاع دی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی مشیر نےایک طاقتور بے ہوشی کی دوا کیٹامین اتنی زیادہ استعمال کی، جس سے انہیں مثانے کے مسائل پیدا ہو گئے۔امریکی اخبار نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے بھی ایکسٹسی اور مشروم لیے اور گزشتہ سال ایک دوا کے ڈبے کے ساتھ سفر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایلن مسک نے نام نہاد ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (DOGE) کی سربراہی کے دوران بھی دوا لی تھیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ واضح طور پر میں سکون آور دوانہیں لے رہا ہوں! نیویارک ٹائمز ان کے بارے میں بالکل جھوٹ بول رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چند سال پہلےنسخہ کیٹامائن آزمایا تھا اورایکس پر بھی کہا تھا، اس لیے یہ خبر بھی نہیں ہے۔ یہ ذہنی تناؤ سے نکلنے میں مدد دیتی ہے، لیکن اس کے بعد سے نہیں لی۔ایلون مسک نے اوول آفس میں جمعہ کو ٹرمپ کے ساتھ ایک الوداعی تقریبکے دوران دواکے استعمال کے بارے میں ایک سوال کو ٹال دیا تھا، جس میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے باس کی آنکھ کے گرد سیاہ حلقہ نمایاں تھا۔ایلون مسک نے کہا کہ انہیں چوٹ اس وقت لگی جب وہ اپنے ایکس نامی نوجوان بیٹے کے ساتھ گھڑسواری کے دوران جب انہوں نے بچے سے کہا کہ وہ اس کے چہرے پر مارے،اور اس نے ایسا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پتہ چلا کہ ایک پانچ سال کے بچے کے گھونسا مارنے سے بھی آپ کے چہرے پر چوٹ لگ سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید