• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، معاونِ خصوصی ہارون اختر


ہارون اختر: فائل فوٹو
ہارون اختر: فائل فوٹو 

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔

بنکرپسی قانون لانے سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر بنی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی صدارت میں ہوا۔

ہارون اختر نے "کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018" میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں اصلاحات صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی،  کمیٹی کی سفارشات سے قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق  ہارون اختر نے کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018 میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی، ذیلی کمیٹی کا مقصد ایکٹ کو مؤثر اور تمام ضروری شقیں شامل کرنا ہے، کمیٹی میں سینئر وکلاء علی سبطین فضل، عابد شعبان شامل ہیں، کمشنر سی ای پی سی مظفر مرزا اور کنسلٹنٹ عثمان خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات کا حتمی ڈرافٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید