جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کے لبرل صدارتی امیدوار لی جے میونگ نے 48.53 فیصد ووٹ کے ساتھ میدان مار لیا۔
مد مقابل حکمراں جماعت کے کنزرویٹو صدارتی امیدوار کم مون سو نے شکست تسلیم کر لی۔
کامیابی کے بعد لی جے میونگ کا کہنا تھا کہ ووٹوں نے ثابت کر دیا کہ طاقت عوام سے ملتی ہے، ملک میں کوئی فوجی بغاوت نہ ہونے کو یقینی بنائیں گے، معیشت مضبوط بنانے اور جزیرہ نما کوریا کو پُرامن بنانے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا سے مذاکرات کریں گے اور جنگ کے بغیر امن قائم کریں گے۔
گذشتہ برس ملک میں چند گھنٹوں کے لیے مارشل لا لگانے پر سابق صدر یون سک یول کو معزول کر دیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی کوریا میں قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے گزشتہ صدر یون کی معزولی کے بعد آج ہونے والے انتخابات بہت اہم پیشرفت ہیں۔
آج منعقد ہونے والے الیکشن میں دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما اور آزاد امیدوار نے بھی حصہ لیا۔