• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے عمر ایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کرلیا

اسلام آباد (طاہر خلیل ) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع کردی گئی،وزیراعظم نے عمر ایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کرلیا۔ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ و بلوچستان کے 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ، اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان کو خط لکھ دیا،وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے نام خط میں الیکشن کمیشن آف پاکستان مین نئی تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کیلئے وقت مانگا گیا ہے۔ رواں برس 27 جنوری 2025ء کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، سندھ سے ممبر نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی اپنے عہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں، ان کی جگہ نئی تعیناتیوں کے لیے سب سے پہلے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی، دونوں کی جانب سے نام تجویز کیے جائیں گے، عام طور پر 3 نام تجویز کیے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید