اسلام ا ٓباد (خالدمصطفیٰ) گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کا عفریت 2800 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے، اس دیرینہ مسئلے نےاعلیٰ فیصلہ سازوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ حکومت نےگردشی قرضےسے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے، اس کےمینڈیٹ کو قابل عمل اور IMF کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے ایک معروف آڈٹ فرم KPMG کی خدمات حاصل کی ہیں ۔توانائی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 5 کھرب روپے ہے جس میں (گیس سیکٹر میں2.8 کھرب اورپاور سیکٹر میں 2.3 کھرب روپے ہے)۔اس پیشرفت سے آگاہ حکام نے بتایا کہ گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے گردشی قرضے میں سے 800 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں شامل کئےگئے ہیں۔ حکام کےمطابق ہم نے CDPM بنانے کیلئےKPMG کی خدمات حاصل کی ہیں جس پر حکومت عمل کرے گی اور اس مسئلے کو ختم کرے گی۔