• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کم کیلوری والی خوراک کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کم کیلوری والی خوراک کے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضرورت سے زیادہ کم کیلوری والی خوراک کا استعمال ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے خاص طور  پر مردوں میں اور ان لوگوں میں جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) زیادہ ہے۔

اس تحقیق نے خوراک کے معیار کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا ہے الٹرا پروسیسڈ فوڈز، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور پراسیسڈ میٹ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کی علامات سے منسلک تھا جبکہ بحیرۂ روم کے خطے کی خوراک استعمال کرنے والوں کی ذہنی صحت بہتر تھی۔

سینٹ مائیکل اسپتال اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ڈاکٹر اور اس تحقیق کے سربراہ وینکٹ بھٹ نے کہا کہ یہ نتائج حد سے زیادہ محدود کم کیلوری والی خوراک کا استعمال کرنے والوں یا غیر متوازن غذا کا استعمال کرنے والوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں خاص طور پر ان لوگوں کو جو پہلے سے ہی وزن سے متعلق تناؤ یا چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہونے والی تحقیق نے طبی طور پر کم کیلوری والی خوراک کو بہتر موڈ کے ساتھ جوڑا ہے۔ 

اس حوالے سے کنگز کالج لندن کی ڈاکٹر جوہانا کیلر نے کہا کہ یہ نتائج اس بات کی عکاسی کر سکتے ہیں کہ کسی ماہرِ صحت کے مشورے کے بغیر کی جانے والی پرہیز جس سے غذائیت کی کمی پیدا ہو سکتی ہو وہ ڈپریشن کی وجہ بن سکتی ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنے لیے بہتر غذا کے انتخاب کیلئے ماہر غذائیت سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید