• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں گاڑیوں کی سپلائی چین کچھ چینی بیورو کریٹس کے ہاتھ میں

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں گاڑیوں کی سپلائی چین کچھ چینی بیورو کریٹس کے ہاتھ میں ہے،چین نے اپریل میں نئے نایاب زمین کے برآمدی کنٹرولز متعارف کروادئیے، برآمدی پرمٹس کو وزارت تجارت کے بیورو سے منظوری لینا ضروری؛ عملے کی تعداد 60 تک بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے تیان آن مین اسکوائر کے مشرق میں ایک بڑے سلیٹی رنگ کی عمارت میں چین کی وزارت تجارت کی ایک چھوٹی ٹیم دنیا کی گاڑیوں کی صنعت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہی ہے، اور وہ  نایاب دھاتوں کے  برآمدی پرمٹ کے ذریعے یہ کام کر رہی ہے۔ چین کے پاس نایاب   دھاتوں  پر تقریباً اجارہ داری ہے، جو کہ برقی گاڑیوں کے موٹروں کے لیے ایک نہایت اہم جزو ہیں — اور اپریل میں انھیں اپنی تجارتی جنگ کے تحت امریکہ کے خلاف برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کر لیا۔

دنیا بھر سے سے مزید