• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کا عید صفائی آپریشن جاری رہا

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے نے حصہ لیا، صفائی آپریشن کے لئے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کئے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے تحت آلائشیں جمع کی گئیں، تاہم شہریوں کی جانب سے صرف 10 فیصد آلائشیں کیمپوں تک پہنچائی گئیں جبکہ باقی 90 فیصد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کے ذریعے گھروں اور گلی محلوں سے اٹھایا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 90 فیصد عمومی طور پر پیدا ہونے والا کچرا اور آلائشیں صاف کی جا چکی ہیں شہر کے تمام کلیکشن پوائنٹس اور گلی کوچوں میں چونے کا چھڑکاؤ بھی مکمل کر لیا گیا تاکہ تعفن اور جراثیم کی افزائش پر قابو پایا جا سکے، عید کے پہلے دن تقریباً 1600 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا گیا جبکہ حتمی ٹن وزن کی رپورٹ ابھی زیرتکمیل ہے۔ یہ آپریشن عید کے چوتھے دن تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید