• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس کا اچانک دورہ سول ہسپتال‘ مریضوں کو عید کی مبارکباد دی

کوئٹہ(آن لائن)ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔مریضوں کی عیادت اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔انہوں نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوران بھی ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید