• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے ذریعے دہشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہے، مقررین

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) 24واں بلوچستان سپورٹس ایوراڈز 2025ء کی تقریب منعقدہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی، سابق سینیٹر امان اللہ کندانی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نادر علی ایس ایس پی فقیر حسین بلوچستان المپک کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی شیر محمدترین تھے۔ خطبہ استقبالیہ منظور احمد کاکڑ نے پیش کیا سینئر صحافی رضا الرحمان نے تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی بابائے سپورٹس عطا محمد کاکڑ نے سپورٹس ایوارڈ 2025 ء کے انعقاد پر روشنی ڈالی تقریب سے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہم دہشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں کھیلوں کے جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے صوبے کے کھلاڑیوں میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں بابائے سپورٹس عطا محمد کاکڑ منظور احمد کاکڑ کا اہم رول رہا ہے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب گامزن کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرنے ہونگے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ میں بابائے سپورٹس عطاء محمد کاکڑ اور منظور احمد کاکڑ کا مرکزی رول رہا ہے ان کی کاوشوں کی بدولت آج بلوچستان کے قومی ہیروز اکھٹے ہوئے ہیں ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کھیلوں کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوچکا ہے کہ یہاں کے نوجوان کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس موقع پر کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کارکردگی دینے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے جن میں گل محمد کاکڑ، لالا رفیق، منظور احمد کاکڑ، شیر محمد ترین عالم دین، بشیر خان بابئی حفیظ اللہ، شاہد خان، عبداللہ رند، نوراحمد رند، کاشف چوہان، جاوید سحر ملتانی، عندن اشتیاق، شفقت محمود رشید خان علیزئی، جہانگیر خان حبیب اللہ جعفری، آصف علی ہزارہ، علی احمد، آصف اختر، مبارک علی شان،علی رضا مینگل بشیر خلجی، نیک محمد اچکزئی، علی اکبر بنگلزئی، عبدالقدوس شفاعت علی، نادر خلجی،محمد انور، محمد امین مارشل، فدا دمڑ، اصغر کاسی، اصغر باچا، فیض الدین، ضمیر حسین، میر وائس، شمیم، نسیم حمید، کامران ممتاز، رضا الرحمان، علی رضا چنگیزی، سردار ترین، اختر محمد ترین، حسین علی چنگیزئی، زلیخان ترین شائستہ لغاری، بسما عطاء، مس اختر، سلیم اختر، امجد ذوالفقار، نعیم اختر جاوید اختر، عبدالنبی کاسی، رانا شہزاد، محمد جوگیزئی، عیسیٰ آغا، بلال اشرف، عبدالعلی، احسان اللہ، ثناء اللہ، عباس کاکڑ، محمد علی، غفار لانگو، لعل محمد، حسرت اللہ چنگیزئی، منان آغا، فیض اللہ، منصور درانی، صبور خٹک، محمد اخلاص، جہانگیر کاکڑ، لعل شاہ استاد، جاوید اقبال، محمد اکبر رئیسانی، اعظم بلوچستان، وزیر صافی، وہاب خلجی، صابر نیازی مشتاق رخشانی نذر محمد خان، سردار رحیم بخش، نصیب اللہ محمد صادق خلجی احسان اللہ خان محمد علی چنگیزئی، غفور بلو چ، نور الٰہی بگٹی، احمد گل، امام بخش بلوچ، پروفیسر رشید خان علیزئی، جلال خان محمد ایوب، حاجی اعجاز، تاج محمد، سید امین شاہ، قاسم، مقصود احمد خان، سرور شاہوانی اور محمد طارق شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید