• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر 4 کروڑ سے زائد جانور قربان کئے‘ الخدمت فاؤنڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمدکرد،جنرل سیکرٹری عبدالمجیدسربازی، کوئٹہ کے صدرمحمدطیب جدون، عبدالنعیم رند، اعجازمحبوب اور افتخاراحمدکاکڑنے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں عیدالاضحی کے موقع پر4کروڑ سے زائد کے 200بڑے اور150چھوٹے جانورقربان کئے جبکہ آسان سستااجتماعی قربانی پراجیکٹ میں بھی 50بڑے جانورقربان کرکے350 گوشت کے حصے بناکرمنظم طریقے سے حصہ داروں کو پہنچائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سریاب روڈاورگوردت سنگھ روڈقربان گاہ میں میڈیاسے گفتگواوررضاکاروں وکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن کے عبداللہ کاکڑ،نصیب اللہ ،محمدحلیم حماس الخدمت وجماعت اسلامی کے کارکنان وذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ عیدکے تینوں دن الخدمت فاونڈیشن کے قربانی پراجیکٹ بلوچستان کے تمام اضلاع سمیت ملک بھرمیں جاری رہی۔ غزہ کے معصوم عوام سمیت دیگرمقامات پرمہاجرین ومساکین کوقربانی کا گوشت پہنچادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عیدقربان پراجیکٹس،قربانی کھالوں ودیگرصدقات سے ہم اپنے پراجیکٹس میں بہتری اوروسعت لائیں گے، ہم اندرون وبیرون ملک تعاون کرنے والے عوام کے مشکورہیں۔
کوئٹہ سے مزید