• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تکبیر مسلم اُمہ کی اجتماعی خودداری کی علامت ہے، سحرملتانی

کوئٹہ (پ ر)معروف ادبی تنظیم دریچہ ادب پاکستان کویٹہ چیپٹر کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں دریچہ کے عہدیداروں اور مقامی ممبران نے شرکت کی اجلاس سے چیف ایگزیکٹو سحرملتانی نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  28 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہری باب ہے، جب چاغی کے پہاڑ پاکستان کی جرأت اور خودمختاری کی گواہی بنے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم اُمہ کی اجتماعی خودداری کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی سائنسی، عسکری اور سیاسی قیادت کے باہمی اعتماد، بصیرت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام کے معمار، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم، محب وطن فوجی افسران، انجینیئرز، سائنسدانوں اور دیگر گمنام محسنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید