کوئٹہ(اے این این)پاکستان یوتھ اتحاد کے چیئرمین حافظ خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل رئیسانی روڈ پر گندے پانی کی نکاسی کیلئے نالہ بنایاگیامگر ایک ماہ کے اندر ہی اسے توڑ کر اسی نالہ میں پینے کے صاف پانی کا پائپ بھی نصب کیا جارہا ہے جو کہ سراسر ظلم کے مترادف ہے گندے پانی کے نالے میں پینے کے صاف پانی کا پائپ نصب کرنے سے پانی میں گندگی کی آمیزش ہوگی انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر کام کو رکوائیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاری کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہاکہ صاف پانی بھی گندا کیا جارہا ہے جو کے پینے کے قابل بھی نہیں رہے گا حکومت وقت ودیگر اعلیٰ حکام نالے کی دوبارہ تعمیر و مرمت کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور پانی کا پائپ دوسری جگہ نصب کرکے علاقہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو ختم کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔