• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سے تنازع، ایلون مسک کو ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا

واشنگٹن ( آن لائن ) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا، جب ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک عوامی تنازع کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں 150 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کو دیے جانے والے سرکاری معاہدوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ تاہم، ٹیسلا کے شیئرز میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور بعد از وقت کاروبار میں0.8 فیصد اضافہ ہوا۔فوربز کی ریئل ٹائم بلینیئر لسٹ کے مطابق، بھاری نقصان کے باوجود ایلون مسک اب بھی دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، جن کی مجموعی دولت 388 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں، جن کی دولت 236 ارب ڈالر ہے۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی دولت کا تخمینہ5.4ارب ڈالر بتایا گیا ہے اور وہ فوربز کی فہرست میں 689 ویں نمبر پر موجود ہیں۔