• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔

لیاقت بلوچ  نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قرض، سود اور کرپشن سے معیشت بحال نہیں ہو سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید