• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور ڈرائیور شہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 15 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
لاہور سے مزید