• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھلوال میں 3 افراد کا قتل، آئی جی کی آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھلوال سرگودھا کے قصبہ سالم میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹوں سمیت 3 افرادکے قتل اور 2 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787 سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 59 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید