• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں40 لاکھ کا ڈاکہ، دیگر 8 علاقوں میں بھی لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں ڈاکووں نے گھر میں گھس کر 40 لاکھ کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء لوٹ لیں، فیصل ٹاون میں ندیم سے 4 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، یکی گیٹ میں بابر سے 1 لاکھ و موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ندیم سے1لاکھ 30ہزار اور موبائل فون ،فیصل ٹاون میں ڈاکو جمشید سے 3 لاکھ 35 ہز اراور موبائل فون، بادامی باغ میں یونس سے 1لاکھ 25ہزار اور موبائل فون ،گڑھی شاہو میں حاجی سخاوت سے 1لاکھ 20ہزار اور موبائل فون ،اچھرہ میں ادریس سے1 لاکھ15 ہزار اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں ممتاز سے 1لاکھ 10ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. ہنجروال،فیصل ٹاون اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ مزنگ لوئرمال اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید