• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ نے حکومتی معاشی ناکامیاں بے نقاب کردیں،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سالانہ بجٹ نے حکومتی معاشی ناکامیوں کو بےنقاب کردیا ہے. ریاستی وسائل اور حکومتی طاقت سے جھوٹ پر مبنی تشہیری مہم معیشت کو بحال نہیں کرسکتا۔ اقتصادی سروے سے واضح ہے کہ کسان رُل گیا ، حکمران اور اشرافیہ اپنی عیاشیاں ترک نہیں کرتے، محصولات وصولی کے ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے، اشرافیہ، جاگیرداروں، سرمایہ داروں پر ٹیکس عائد کرنے کی بجائے تنخواہ دار غریب طبقہ سے ٹیکس وصولی کو ہی حکومتی ریونیو کا بڑا ذریعہ بنادیا گیا ہے. دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس قیمتوں اور شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں ناروا، ہوشربا اضافے کے ذریعے خزانے کا منہ بھرنے کی پالیسی اپنائی گئی، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑا. کرپشن کا عفریت منہ کھول کر کھڑا، بدانتظامی کا جن سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
لاہور سے مزید