• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے اعلیٰ انتظامات پرشاہ سلمان اورمحمدبن سلمان کا شکریہ اداکرتے ہیں،ہشام الہیٰ ظہیر

لاہور(خبرنگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور تمام متعلقہ انتظامیہ کو حج 2025ء کے موقع پر مثالی انتظامات، شاندار خدمات اور غیرمعمولی مہمان نوازی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور شکریہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور سعودی حکومت نے حسبِ روایت حجاج کرام کے لیے نہایت عمدہ، آرام دہ اور پرامن ماحول فراہم کیا۔
لاہور سے مزید