• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب حکومت کی ترجیحات ،رمیش اروڑہ

لاہور (خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) نولکھا پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عید ملن پار ٹی ہوئی ۔ تقریب کی میزبانی ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ تھے۔ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کرنی ہے جہاں رنگ، نسل یا مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہ ہو۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں بین المذاہب ہم آہنگی سرفہرست ہے چئیر مین کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے تہوار کو منانے کی رسم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر مجید ایبل کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب سے دیگر مقررین جاوید ولیم مفتی عاشق حسین، رمضان سیالوی لیاقت بلوچ، پروفیسر سید محمود غزنوی، بشپ سنگھ بیدی اور دیگر شامل تھے۔
لاہور سے مزید