• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ محنت کشوں اورتنخواہ دارطبقوں سے بدترین ناانصافی ،پیپلزپارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محنت کشوں، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مزدوروں کے ساتھ بدترین ناانصافی قرار دیا ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اور من پسند افراد کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافہ کر دیا، جبکہ دوسری طرف غریب ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی 10 فیصد اضافہ بھی بحث سے مشروط کر کے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
لاہور سے مزید