• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا میر پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت کی حقدار بھی ہوگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد سابق خواتین کپتان ثنامیر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے کی اہل ہوگئی ہیں، پی سی بی کے قوانین کے مطابق آئی سی سی ہال آف فیم کو از خود یہ اعزاز ملے گا۔ ادھر پاکستانی خواتین کرکٹرز نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناءمیر کو مبارکباد دی ہے۔ ڈیانا بیگ نے کہا کہ ثناء میر کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے ، آپ نے میدان میں اور میدان سے باہر ہماری بہت رہنمائی کی ہے۔ رامین شمیم نے کہا کہ ثناءمیر نے نا صرف قومی کرکٹ ٹیم کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ نتالیہ پرویز کا کہنا ہے کہ ثناءمیر سب کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں ۔ سابق کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ جب ویمنز کرکٹ کا لوگوں کو زیادہ پتہ نہیں تھا تب بھی ثناء میر ہمارے ساتھ کھڑی رہیں اور ہماری ہمت بڑھائی۔ ثناءمیر کی گائیڈنس ہمیشہ متاثر کن رہی۔

اسپورٹس سے مزید