• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ: بابر 12، رضوان 13 ویں نمبر پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشک شرما کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بابر اعظم ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں۔ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں ۔جوز بٹلر پانچویں اور سوریا کماریادیوایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن پر ہیں۔عادل رشید 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ورن چکرورتی کی تیسری پوزیشن ہے ۔حارث رؤف اور عباس آفریدی بالترتیب19ویں اور 20 ویں نمبر پر ہیں۔
اسپورٹس سے مزید