• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی ترقی کیلئے مل کر کام کرینگے، نائب صدور پی ایف ایف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور حافظ ذکاء اللہ، نوید اسلم لودھی اور ڈاکٹر محمد علی نے نو منتخب صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے یکجان ہوکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے فیڈریشن تمام سٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی ماہرین سمیت فٹبال برادری کو ساتھ لے کر چلے گی۔ قومی سطح کی ہم آہنگی ہمارے روڈ میپ کا بنیادی اصول ہے۔ہماری توجہ کھیل کے ڈھانچے کی تعمیر نو پر مرکوز رہے گی، گزشتہ ایک دہائی میں کھیل کی ترقی کی کھوئی ہوئی رفتار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔