• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ بنگلہ دیش کیلئے کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگانے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے کرکراچی میں لگانے کی تجویز ہے۔ پنجاب اس وقت سخت گرم موسم کی لپیٹ میں ہے اور کراچی میں موسم بہترہے اس لئے کراچی میں بنگلہ دیش کی سیریز کی تیاریوں کے لئےکیمپ لگے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 15 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز 16 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو گی ۔ شاہینز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا لیکن موسم کی صورتحال کوبھی مدنظر رکھا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کےاسکواڈز اوردوروں کے شیڈول کا اعلان جلد کیاجائےگا ۔
اسپورٹس سے مزید