کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآبادمیں نصب اپنے مجسمے پر تبصرہ کرکےخاموشی توڑ دی۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس کے مستحق ہیں۔