کراچی (اسٹاف رپورٹر) لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن بولرز نے کہر برپا کردیا، بیٹرز بے بس نظر آئے، 14وکٹ گر گئے۔ کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقا نے چار وکٹ پر43 رنز بنائے تھے۔ اسے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے169رنز درکار ہیں۔ بدھ کوجنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر بولنگ کیلئے سازگار ماحول میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کگیسو ربادا نے عمدہ کم بیک کیا اور پانچ شکار کیے۔ کینگروز ٹیم 212 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ بیو ویبسٹر 72 اور اسٹیو اسمتھ 66 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مارکو جینسن نے تین، مارکرم اور مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن شدید دباؤ میں نظر آئی۔ اسٹارک دو جبکہ ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز ایک ایک شکار کرچکے ہیں۔