• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر، شاہین اور رضوان کو آسٹریلین لیگ کیلئے این او سی جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم ،شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو آسٹریلوی بگ بیش جبکہ انگلینڈ میں مصروف ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، محمد عامر، کاشف علی، محمد عباس اور خرم شہزاد کو انگلش کرکٹ سیزن کیلئے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بابر اعظم کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لئے 18 جولائی ، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر ،حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلئے 30 ستمبر ، محمد عباس کو دو جولائی اور خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک این او سی ملا ہے۔ محمد نواز کو گیانا سپر لیگ اور سی پی ایل جبکہ خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کیلئے این او سی دیا گیا ۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی میجر لیگ کرکٹ کیلئے اجازت دی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید