• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

گزشتہ روز بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکرایا تھا جس کے سبب 5 طلبہ بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب ماہرینِ ہوا بازی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پروں میں بظاہر خرابی تھی، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی جہاز احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر گیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بجکر 38 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہوا تھا کہ 1 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 625 فٹ کی بلندی پرایئر ٹریفک کنٹرول سے جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

ایئر انڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل تھا۔ مسافروں میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید