• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرگودھا میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقے ٹھٹھی میاں رانجھا کے قریب پیش آیا، جہاں تمام افراد شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر واپس جارہے تھے کہ مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شاہپور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ عاشر، 25 سالہ صائمہ اور 42 سالہ محمد اقبال شامل ہیں۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید