• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: اساتذہ کا وزیرتعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گلگت میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا وزیرِ تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری ہے، تنخواہ میں اضافے کے لیے اساتذہ کے دھرنے میں لیڈی ٹیچرز بھی شریک ہیں۔

ممبر ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ مطالبے کے حل کےلیے خود اساتذہ کی ڈیمانڈ پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مسئلے کے مستقل حل کےلیے سنجیدگی سے کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسکیل 16 میں خالی اسامیاں اس وقت انتہائی محدود ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا یہ مسئلہ فوری حل نہیں ہو سکتا، وقت درکار ہے، اساتذہ سے گزارش کی ہے کہ احتجاج ختم کر کے تدریسی عمل کو بحال کریں، اساتذہ کے دھرنے کی وجہ سے جی بی کا تعلیمی نظام متاثر ہورہا ہے، اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید