• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنیز اور لاء آفیسرزکو عدالتی نظام بہتری میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، وزیر قانون

پشاور ( جنگ نیوز ) ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور لاء آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر قانون خیبر پختونخوا، آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے نومنتخب کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب میں سیکرٹری محکمہ قانون و انسانی حقوق، ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس، محکمہ قانون کے دیگر اعلیٰ حکام اور خیبر پختونخوا لاء آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداراننے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر قانون نے نئی کابینہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے کردار کو عدالتی نظام کی بہتری میں کلیدی حیثیت قرار دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور لاء آفیسرز عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا بنیادی فریضہ عوامی مقدمات کی پیروی، قانونی مشاورت کی فراہمی، اور ریاست کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ دیوانی مقدمات میں ریاست کی نمائندگی، کیسز کی تفتیش، عدالت میں مؤثر پیروی، اپیلوں کی نگرانی، اور پلی بارگین جیسے قانونی مراحل میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز کا کردار نہایت اہم ہے۔
پشاور سے مزید