• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراکتی اصلاحی اقدام میڈیکل و ڈینٹل امتحانی معیار کیلئے اہم پیشرفت ثابت ہوگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاورکے زیرِ اہتمام آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں امتحانی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد سکل بیسڈ اسسمنٹ کو بہتر بنانا اور فیکلٹی و طلبہ کی آراء کو امتحانی نظام میں شامل کرنا تھا۔ اجلاس میں مختلف میڈیکل کالجز کے نمائندگان، امتحانی کنٹرولرز اور ڈائریکٹرز آف میڈیکل ایجوکیشن نے شرکت کی۔ڈائریکٹر کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسرڈاکٹر عثمان محبوب نے امتحانی عمل میں شفافیت، اعتبار، معروضیت اور ڈیٹا شیئرنگ کی اہمیت پر زور دیا اور سابقہ مسائل کا حوالہ دیا جن کی وجہ سے اداروں کی رینکنگ متاثر ہوئی۔ اجلاس میں او ایس سی ای امتحانات کو مرکزی اور معیاری بنانے کے لئے مختلف ماڈلز پر غور کیا گیا، جن میں تین زونز میں طلبہ کی شفلنگ کا ماڈل زیادہ قابلِ عمل قرار دیا گیا۔
پشاور سے مزید