• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جعلی کرنسی بنانے والا گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کے نوٹ و مشینری ضبط

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے یکہ توت میں گھر کے اندر جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا،ملزموں سے لاکھوں جعلی کرنسی، جعلی نوٹ تیار کرنے والی مشینیں و دیگر آلات سامان بھی تحویل میں لیکر مذکورہ فیکٹری کوسیل کردیا ہے۔ پولیس نے مالک سمیت دوملزموں کو گرفتار کرکے گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے۔ ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ نے ڈی ایس پی یکہ توت سعید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ مہند آباد کے علاقے میں انہیں ایک گھر میں جعلی کرنسی تیار کرنے کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او اعجازخان کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مارکر وہاں سے دوملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پشاور سے مزید