• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPبار کونسل کا وکلاء پر پروفیشنل ٹیکس لگانے کیخلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور (نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا بار کونسل نے وکلاء پر پروفیشنل ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف آج بدھ کو صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق وکلاء 500 روپے ماہانہ فکس ٹیکس اور نان فائلر کیٹگری کا نفاذ مسترد کرتے ہیں،خیبر پختونخوا کے وکلاء آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ وکلاء ایف بی آر سے رجسٹریشن نہ کرائیں، وکلاء پر ٹیکس کی پالیسی آئین پاکستان اور وکلاء کی عزت کے خلاف ہے، حکومت نے وکلاء سے مشاورت کیے بغیر ٹیکس پالیسی لاگو کیا جبکہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید