• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم پیکٹ پروگرام ، 8 اضلاع کے 80 ہزار طلباء و طالبات مستفید ہونگے،وزیر تعلیم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں عنقریب نئے پروگرام علم پیکٹ کا آغاز کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کریں گے،پروگرام سے صوبے کے 8 اضلاع کے 80 ہزار طلباء و طالبات مستفید ہوں گے،پروگرام میں سکول باہر بچوں کو کنٹرول کرنے اور سکولوں میں موجود طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،اساتذہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دی جائے گی،ماسٹر ٹرینرز اور لیڈ ماسٹر ٹرینرز تیار کئےجائیں گے، تربیت کے پروگرام کو منتخب تمام سکولوں تک توسیع دی جائے گی، والدین اساتذہ کونسلز اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ان کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔ وہ علم پیکٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت منتخب اضلاع بٹگرام، مانسہرہ، صوابی، بونیر، شانگلہ، خیبر، مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹنر تنظیموں کے ساتھ کے جی، گریڈ ون، گریڈ ٹو اور پرائمری کی دیگر کلاسوں پر توجہ دیکر 80 ہزار طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پشاور سے مزید