• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرخیبرپختونخواسے آسٹریلیاکے ہائی کمشنر کی ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے منگل کے روزگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ میں امن وامان، معاشی و ضم اضلاع کی صورتحال،صوبہ کوماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور کھیلوں کے فروغ بالخصوص خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں تعلیم، تجارت، زراعت و سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ عرصہ دراز سے دھشتگردی کا شکار ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے قابل قدر پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی- انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، صوبے کے وفاق کیساتھ کچھ مسائل ہیں جن کو جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے حل کیا جاسکتا ہے۔
پشاور سے مزید