• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں ملو ث ملزم کی ضمانت درخواست خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک شخص کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ کیس کی سماعت جسٹص سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔مدعی مقدمہ کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عادل زمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 مارچ 2024 کو جائیداد کے تنازعہ پر پائیورحمان کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ ملزم عادل زمان کے خلاف درج کیا گیا ہے تا ہم ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کو بیرون ملک سے واپسی کے بعد 25 مارچ 2025 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کا نام عادل زمان نہیں بلکہ عادل الرحمان ہے اس لئے اسکی ضمانت منظور کی جا ئے جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل دانیال چمکنی ایڈووکیٹ نے عدالت کع بتایا کہ کیس کاٹرائل شروع ہے اس مرحلے پر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی اسکے ساتھ ساتھ وہ نام کے حوالے سے اپنا موقف ٹرائل کورٹ میں ثابت کریں۔
پشاور سے مزید