• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر ٗبیکری ملازم کے اندھے قتل کا معمہ حل،قاتل سوتیلا بھائی گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے عید کے دوسرے روز بیکری ملازم کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر اس کے سوتیلے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔8جون کو اختر گل سکنہ آفریدی گڑھی نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا بیٹا شاہد گل جو باغبانان بازار میں واقع بیکری میں ملازم تھا عید کے دوسرے روز گھر سے نکل کر بیکری جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ٗانسپکٹر علی اکبر خان کا کہناہے کہ انہوں نے مقتول شاہد گل کے بھائیوں اور دوستوں سے تفتیش کی اور شک کی بناء پر اس کے سوتیلے بھائی احسان کو گرفتار کر لیا تو اس نے دوران تفتیش بتایا کہ شاہد گل اس کا سوتیلا بھائی تھا انہوں نے چند ما ہ قبل آٹھ لاکھ روپے کی زمین خریدی تھی اور شاہد گل اس میں اپنا حصہ مانگ رہاتھا اسی تنازع پر اس نے شاہد گل کو قتل کیا۔
پشاور سے مزید