کراچی (نیوز ڈیسک) حوثیوں کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمنی گروپ اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کی حمایت میں مداخلت کرے گا ۔ محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ کسی بھی عرب یا مسلم قوم کی مدد کے لئے آگے آئیں گے جس پر حملہ کیا جائے گا۔ البخیتی نے کہا، "ہم صیہونی جارحیت کے خلاف تہران کی حمایت کے لئے مداخلت کریں گے جیسا کہ ہم نے غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت کی۔" حوثی اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کے بقول ملک پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔