• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے آٹھ سال مکمل، سرفراز نے یادیں شیئر کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آٹھ سال پہلے 18 جون 2017 کو اوول میں پاکستان نے بھارت کو 180رنز سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فاتح کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر یادوں کو شئیر کیا ہے۔ ادھر فائنل کے ہیرو اور سنچری میکر فخر زمان نے کہا کہ فائنل میں سنچری کرنا میرے لئے بہت بڑا لمحہ تھا، اس فائنل سے کافی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ آئوٹ ہونے پر جب امپائر نے نو بال دیا تو لگا کہ آج میرا ہی دن ہے۔ فائنل میں ویرات کوہلی کی وکٹ ملنے پر ٹیم کو سب سے زیادہ خوشی ہوئی تھی، واپس آنے کے بعد جتنا پیار ملا وہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا۔ خواہش ہے پاکستان کیلئے ایک اور ٹرافی جیت کر آئیں۔

اسپورٹس سے مزید