برلن (جنگ نیوز) برلن ٹینس اوپن میں اسپین کی پاؤلا باڈوسا کی نے امریکی حریف ایما ناوارو کو شکست دے کر اگلی راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔ روس کی لیوڈمیلا سمسونوا نے چار بار کی گرینڈ سلم چیمپئن ناومی اوساکا کوہراکر سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلین اوپن کی فاتح میڈیسن کیز کو پہلے ہی راؤنڈ میں مارکیٹا وونڈروسوا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔