• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹرز سکلز اسیسمنٹ کیمپ ملتان میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر19 سکلز اسیسمنٹ کیمپ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان میں شروع ہوگیا ۔ اظہر علی اور کوچز نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی گئی۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کے اسکلز اور تکنیک پر کام کیا جائے گا۔ کیمپ میں 60 کرکٹرز دو مرحلوں میں حصہ لے رہے۔ پہلا مرحلہ 18 سے23 جون تک ہوگا ۔ ہیڈ یوتھ ڈیولپمنٹ اظہر علی نے کہا کہ یہ کیمپ اگلے سال کے 19 ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ تیار کرنے کے لیے ہماری طویل مدتی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے ۔

اسپورٹس سے مزید